ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں نورپور تھل 48، سرگودھا سٹی 32، اسلام آباد سٹی 25، لاہور( سٹی 19، ایئرپورٹ 17)، مری 19، فیصل آباد 18، اٹک 11، حافظ آباد ، اوکاڑہ 10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ ، سٹی )9، جہلم 6، چکلالہ (راولپنڈی) 6، منگلا 5، قصور 4، بھکر 2، گجرات 1 ،خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان سٹی 23، لوئر دیر 14، کاکول 13،

ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 12، دیر 10، سیدو شریف، تخت بھائی 8، پشاور( سٹی 7 ،ایئرپورٹ 5 (، چیرات 6، بالاکوٹ 5، پٹن 5، دروش 2، چترال 1 ،کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 25، کوٹلی 15،مظفرآباد( ایئرپورٹ 8، مظفرآباد سٹی 7) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42،تربت 41، اور شہید بینظیر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔