سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے ہیں،ایوان کو قواعد کے مطابق چلانا اور کارروائی میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن کے دیگر ارکان کے بعض نکات کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ انہوں نے اپوزیشن اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے …
اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے ہیں،ایوان کو قواعد کے مطابق چلانا اور کارروائی میں نظم و ضبط برقرار رکھنا میری ذمہ داری ہے،ایازصادق

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہوں نے اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے ہیں،ایوان کو قواعد کے مطابق چلانا اور کارروائی میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف اور اپوزیشن کے دیگر ارکان کے بعض نکات کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ انہوں نے اپوزیشن اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کئے ہیں ، عامر ڈوگر سے پوچھا جائے کہ وہ اپنے دور میں پروڈکشن آرڈرز کیوں جاری نہیں کیا کرتے تھے۔
ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے اور قواعد کی خلاف ورزی کے حوالے سے سپیکرنے کہا کہ ان پر اعتراضات کئے جا رہے ہیں تاہم ارکان کو بھی متعلقہ قواعد کا مطالعہ کرنا چاہئے جن میں موبائل فون کے استعمال اور کارروائی میں خلل ڈالنے سمیت مختلف امور کا احاطہ کیا گیا ہے۔ سپیکرنے کہاکہ وہ خود بھی مختلف حالات سے گزر چکے ہیں ،ایوان میں ان سمیت ایسے ارکان بھی موجود ہیں جنہیں ماضی میں دہشت گرد قرار دیا گیا یا جنہیں اس نوعیت کے مقدمات اور حالات کا سامنا رہا ہے۔ سپیکرنے کہاکہ ایوان میں گفتگو کرتے ہوئے الفاظ اور طرزِ عمل کا خیال رکھا جائے۔








