پاکستان میں چینی سفارت خانہ کا پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پاکستان میں چینی سفارت خانہ نےپشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں کم عمر بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں چینی سفارت خانہ نےپشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں کم عمر بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں پاکستان میں چینی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور سوگوار خاندانوں سے اپنی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، ہم اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔