وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جی نائن مرکز یوٹیلٹی سٹورکے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو اشیاءخوردونوش میں ایک ارب 75 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، عوام کی سہولت کیلئے ملک کے تمام سستے بازاروں میں بھی یوٹیلٹی سٹورز قائم کر دیئے گئے ہیں وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جی نائن مرکز یوٹیلٹی سٹورکے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی …

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو اشیاءخوردونوش میں ایک ارب 75 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، عوام کی سہولت کیلئے ملک کے تمام سستے بازاروں میں بھی یوٹیلٹی سٹورز قائم کر دیئے گئے ہیں
وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جی نائن مرکز یوٹیلٹی سٹورکے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران حکومت یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو اشیاءخوردونوش میں ایک ارب 75 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے، عوام کی سہولت کیلئے ملک کے تمام سستے بازاروں میں بھی یوٹیلٹی سٹورز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جمعرات کو جی نائن مرکز کراچی کمپنی میں یوٹیلٹی سٹورز کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے حکومت رمضان المبارک میں عوام کو اشیاءخوردونوش پر ایک ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply