انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

ایف بی آر نے ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے کی جانے والی درخواستوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):ایف بی آر نے ٹیکس سال 2026 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے کی جانے والی درخواستوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق، اس ریلیف کا اطلاق ان افراد پر ہوگا جن کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی اصل آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 تھی اور بعد میں اسے بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کیا گیا تھا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214A کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اب اس تاریخ میں مزید پندرہ دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان اب بغیر کسی جرمانے کے 31 اکتوبر 2026 تک اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کر سکتے ہیں۔