وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون، مفاہمت اور سفارتی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل کی جانب سے جرمن یوم اتحاد کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت …
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کاپاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعاون، مفاہمت اور سفارتی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لیپل کی جانب سے جرمن یوم اتحاد کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔
بیرسٹر عقیل ملک نے اس موقع پر جرمن حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کا فروغ امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ وزیر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات اور تعمیری بین الاقوامی تعاون کے مشترکہ عزم کی بنیاد پر دوطرفہ روابط مزید فروغ پائیں گے۔







