پشاور سکول حادثہ، سینیٹ میں جاں بحق طلبہ اور اساتذہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی
پشاور سکول حادثہ، سینیٹ میں جاں بحق طلبہ اور اساتذہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔جمعہ کو سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ان کی درخواست پر سینیٹر دوست محمد خان نے جاں بحق ہونے والے طلبہ اور اساتذہ کے لیے فاتحہ خوانی کرائی۔








