بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے 60 طلبہ اور ایک فیکلٹی ممبر پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق دورے کے دوران وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا، جہاں شرکا کو سینیٹ کی تاریخ، ارتقا اور پاکستان کے پارلیمانی نظام میں ایوانِ بالا کے کردار سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملا۔وفد نے گلیِ دستور کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کی آئینی و پارلیمانی تاریخ کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا۔بعد ازاں وفد کو سینیٹ حال کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں پر وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی ملاحظہ کی اور ایوانِ بالا کے عملی طریقۂ کار کا مشاہدہ کیا۔

اس دورے کا مقصد طلبہ کو پارلیمانی نظام، جمہوری روایات اور قانون سازی کے عمل سے متعلق عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔دورے کے اختتام پر وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے دورے کو ایک یادگار اور معلومات افزا تجربہ قرار دیتے ہوئے سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات اور مفصل بریفنگ پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں