پاکستان ٹیلی ویژن کا بزنس پلان آئندہ ماہ بورڈ سے منظور ہوجائے گا،بیرسٹر دانیا ل چوہدری

پاکستان ٹیلی ویژن کا بزنس پلان آئندہ ماہ بورڈ سے منظور ہوجائے گا،بیرسٹر دانیا ل چوہدری

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیا ل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کا بزنس پلان آئندہ ماہ بورڈ سے منظور ہوجائے گا،پی ٹی وی کی نشریات کوملک میں روایات اور معاشرتی اقدار کے مطابق بنانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں سحر کامران کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری نے کہا کہ فنانس سے پی ٹی وی کےلئے 11.73ارب روپے اور27-2026کےلئے 13.03ارب روپے کی جو رقم ملی ہے اس کو بہتر طور پر استعمال کیا جائے گا ۔

پی ٹی وی کا بزنس پلان آئندہ مہینے بورڈ سے منظور ہو جائے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی کے لیے جو اشتہارات چلتے ہیں،کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کو بھی زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کے لیے پرائم ٹائم میں جگہ دی جائے ۔ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ سومرو کہ ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری نے کہا کہ بعض ڈراموں میں ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہمارے معاشرے کی روایات سے مطابقت نہیں رکھتیں،یہ معاملہ قائمہ کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا تھاہم دیگر مسلم ممالک کے ساتھ اس کا موازنہ بھی کرتے ہیں اور جو بھی چیز ہمیں قابل اعتراض لگے وہ ہم ہٹا دیتے ہیں۔

مزید خبریں