نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر افسوس کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر انہیں دلی افسوس ہے۔

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر انہیں دلی افسوس ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں برادر ملک ترکیہ کے عوام اور قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔

مزید خبریں