وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو بنکاک میں ڈوئچے بینک کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی پیش رفت، مالیاتی حکمت عملی اور عالمی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں 2026 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے معاشی استحکام، زر مبادلہ کے ذخائر، …
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈوئچے بینک کے وفد سے ملاقات، عالمی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی اور نجکاری پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
بنکاک۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو بنکاک میں ڈوئچے بینک کے وفد سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معاشی پیش رفت، مالیاتی حکمت عملی اور عالمی کیپٹل مارکیٹس تک رسائی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں 2026 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے معاشی استحکام، زر مبادلہ کے ذخائر، خودمختار کریڈٹ ریٹنگ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری پربروشنی ڈالی ۔
انہوں نے پانڈا بانڈز اور یورو بانڈز کے اجرا سمیت نجی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس میں واپسی کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے سکوک، روپے میں متعین جبکہ ڈالر میں ادائیگی کے حامل بانڈز اور یورو بانڈز کو ٹوکنائز کرنے کے ممکنہ منصوبے کے ذریعے مالیاتی ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں ڈوئچے بینک کی دیرینہ موجودگی کو سراہتے ہوئے کارپوریٹ شعبے کے ساتھ روابط مضبوط بنانے اور غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔
ملاقات میں قرضوں کے انتظام، کرنسیوں میں تنوع اور یورپ سمیت دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں سرمایہ کاروں تک رسائی بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور بڑے ہوائی اڈوں سمیت اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں ڈوئچے بینک کی جانب سے تزویراتی مشاورتی معاونت میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔








