وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت این ایل سی بورڈ کا 58 واں اجلاس،مالی سال 2013-14ءاور مالی سال 2014-15ءکی آڈٹڈ فنانشل سٹیٹمنٹس کی منظوری،سی پیک منصوبہ لاجسٹک کے شعبہ کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا،احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالہ سے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ این ایل سی کو پالیسی گائیڈ لائنز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک بالعموم صنعتی شعبہ کیلئے اور بالخصوص لاجسٹک کے …

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالہ سے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ این ایل سی کو پالیسی گائیڈ لائنز دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک بالعموم صنعتی شعبہ کیلئے اور بالخصوص لاجسٹک کے شعبہ کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ این ایل سی بورڈ کے 58 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے این ایل سی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ قوم کی ترقی کے عمل میں اس کا مجموعی حصہ قابل قدر ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اجلاس میں بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply