نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس،ایس سی او سربراہان مملکت کی کونسل کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی کونسل کا اجلاس 2027 ء میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ جمعہ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی کونسل کا اجلاس 2027 ء میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری دفاع، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں سربراہ اجلاس کے انتظامات پر پیش رفت اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سربراہ اجلاس کو رکن ممالک کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے اور علاقائی ترجیحات کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاس کے کامیاب اور خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں باہمی رابطے اور بروقت انداز میں مکمل کی جائیں۔