سرکاری سکیم کےحج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں 4 دن باقی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کےحج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں، دوسری قسط کی ادائیگی 20 اکتوبر سے قبل مکمل کر کے درخواست کی منسوخی سے بچیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج موبائل ایپ استعمال …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کےحج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں، دوسری قسط کی ادائیگی 20 اکتوبر سے قبل مکمل کر کے درخواست کی منسوخی سے بچیں۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج موبائل ایپ استعمال کریں ۔

پورٹل پر ادائیگی بینک کارڈ، ون لنک یا مینول بینک چالان کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈائون لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا لازمی ہے۔تصدیق شدہ فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر دوبارہ اپ لوڈ کرنا بھی لازمی ہے۔نئی معلومات اور ہدایات کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ ’’پاک حج ‘‘ ایپ لازمی استعمال کریں۔