شہید ملت لیاقت علی خان نے ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا، سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام میں انہوں نے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریکِ پاکستان اور ملکی تعمیر و …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام میں انہوں نے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریکِ پاکستان اور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ان کی خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہید ملت لیاقت علی قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست اور قابل اعتماد ساتھی تھے۔انہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ قیامِ پاکستان کی جدوجہد میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہیں۔ ان کی سیاسی بصیرت اور قومی خدمات آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔