یونائیٹڈ بینک کے خالص منافع میں 9 ماہ کے دوران 16 فیصد اضافہ

یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل ) کے خالص منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بینک کی جانب سے جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر 2026ء کے دوران بینک نے 116.54 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 100 ارب …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل ) کے خالص منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بینک کی جانب سے جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر 2026ء کے دوران بینک نے 116.54 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 100 ارب روپے کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 125.70 ارب روپے ادا کیے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ٹیکسوں کی مد میں 124.94 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بینک کی فی حصص آمدنی 46.54 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 39.97 روپے تھی۔ دوسری جانب کیلنڈر سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران بینک کے خالص منافع میں سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی سے ستمبر 2026ء کے دوران بینک نے 30.64 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ منافع 35.36 ارب روپے رہا تھا،تیسری سہ ماہی کے دوران بینک کی فی حصص آمدنی بھی کم ہو کر 12.24 روپے رہ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 14.12 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں