چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو برطانیہ کے انر ٹیمپل کا اعزازی بینچر مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا برطانیہ کی معروف قانونی تنظیم انر ٹیمپل نے لندن میں منعقدہ تقریب کے دوران اعزازی بینچر کے طور پر خیر مقدم کیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی و قانونی اداروں …
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو برطانیہ کے انر ٹیمپل کا اعزازی بینچر مقرر کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو برطانیہ کے انر ٹیمپل کا اعزازی بینچر مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا برطانیہ کی معروف قانونی تنظیم انر ٹیمپل نے لندن میں منعقدہ تقریب کے دوران اعزازی بینچر کے طور پر خیر مقدم کیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور برطانیہ کے عدالتی و قانونی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس تعاون کے تحت علم، تجربات اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے پر زور دیا گیا۔مذاکرات میں عدالتی استعداد کار بڑھانے، خصوصاً مقدمات کے انتظام اور فیصلے تحریر کرنے کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے امور زیر غور آئے۔ اس کے علاوہ قانونی اخلاقیات اور وکالت کے پیشہ ورانہ معیار کو مزید موثر بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاکستان اور برطانیہ کے قانونی و عدالتی اداروں کے درمیان مسلسل تعاون سے بہترین طریقہ کار کے تبادلے، عدالتی مہارتوں میں اضافے اور قانونی پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی اِنر ٹیمپل کے اعزازی بینچر کی حیثیت سے وابستگی دونوں ممالک کی قانونی برادریوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔








