ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2،800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں2,800 روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2،800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 6 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,401 روپے اضافے کے بعد 375,373 روپے سے بڑھ کر 377,774 روپے ہوگئی
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 344,104 روپے سے بڑھ کر 346,305 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 108 روپے اضافے کے بعد 6,256 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 93 روپے اضافے کے بعد 5,363 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,153 ڈالر سے بڑھ کر 4,181 ڈالر ہو گئی۔








