ماسٹرکارڈ اوربینک اسلامی کی پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے شراکت داری

ماسٹرکارڈ اوربینک اسلامی نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے شراکت داری قائم کی ہے۔ جس کے تحت بینک اسلامی ڈیبٹ، کریڈٹ اور بزنس کارڈز کی متنوع سہولیات متعارف کرائے تاکہ انفرادی صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور تجارتی اداروں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ بینک اسلامی کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ …

کراچی۔16اکتوبر (اے پی پی):ماسٹرکارڈ اوربینک اسلامی نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے شراکت داری قائم کی ہے۔ جس کے تحت بینک اسلامی ڈیبٹ، کریڈٹ اور بزنس کارڈز کی متنوع سہولیات متعارف کرائے تاکہ انفرادی صارفین، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں اور تجارتی اداروں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ بینک اسلامی کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ ماسٹر کارڈ کے ساتھ اشتراک انفرادی اور کاروباری بینکنگ صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق کارڈ اور ادائیگی کے حل فراہم کرنے کی ہماری صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے۔

ہمارا ہدف اور مقصد شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی سہولیات کو جدید ڈیجیٹل بینکاری کی مطلوبہ آسانیوں اور جدید صلاحیتوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اسلامی بینکاری کو صارفین کیلئے ترجیحی انتخاب بنانا ہے۔ ماسٹر کارڈ کے پاکستان و افغانستان کے کنٹری منیجرارسلان خان کا کہنا ہے کہ ماسٹرکارڈ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین اور کاروباری اداروں کو منسلک کرکے تجارت کے فروغ میں کردار ادا کرتا ہے۔ بینک اسلامی کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ہم پاکستان میں صارفین اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ادائیگیوں کے مزید مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

اساشتراک سے بینک کی شرعی اصولوں کے مطابق کارڈ کی پیشکشوں کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ صارفین کو ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔ صارفین کے لیے بینک اسلامی کا شرعی اصولوں کے مطابق کریڈٹ کارڈ پروگرام بھی شامل ہے۔ بینک ڈیبٹ کارڈز اور بزنس پیمنٹ کنٹرولز کے ذریعے کارپوریٹ اداروں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبارکے لیے بھی شرعی اصولوں کے مطابق سہولیات کو توسیع دے گا جس سے کاروباری اداروں کو ادائیگیوں کے بہتر انتظام اور سپلائی چین کے عمل کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔