نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجع طامی البقمی کی ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے تعینات ہونے والے نئے سفیر ڈاکٹر راجع طامی البقمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے تعینات ہونے والے نئے سفیر ڈاکٹر راجع طامی البقمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی سفیر نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے خیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سعودی عرب کے برادر عوام کے لیے نیک تمناؤں اور گرمجوش خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سعودی سفیر کے لیے پاکستان میں کامیاب مدت سفارت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔