گندم پاکستان کی غزائی ضروریات پوری کرنے والی اہم ترین فصل ہے،کاشت کاروں کو گندم زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کی ترغیب دی جائے،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت ڈی جی خان ڈویژن مہر عابد حسین نے گندم آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،زرائع محکمہ زراعت کے مطابق دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرگڑھ کے زیرِ اہتمام زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت
مظفرگڑھ ،گندم پاکستان کی غزائی ضروریات پوری کرنے والی اہم ترین فصل ہے،ڈائریکٹر زراعت

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):گندم پاکستان کی غزائی ضروریات پوری کرنے والی اہم ترین فصل ہے،کاشت کاروں کو گندم زیادہ سے زیادہ کاشت کرنے کی ترغیب دی جائے،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت ڈی جی خان ڈویژن مہر عابد حسین نے گندم آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،زرائع محکمہ زراعت کے مطابق دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرگڑھ کے زیرِ اہتمام زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت گندم آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر، ضلع بھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی افسران اور فیلڈ اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی میں مہمانِ خصوصی جناب مہر عابد حسین ، ڈائریکٹر زراعت توسیع، ڈیرہ غازی خان ڈویژن تھے۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم پاکستان کی غذائی ضروریات پوری کرنے والی اہم ترین فصل ہے اور پنجاب ملکی گندم کی پیداوار میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت کی ترغیب دی جائے اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی اپنائی جائے۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کیے جانے سے بھی کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور گندم کی کاشت میں اضافے کی توقع ہے۔








