نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی داخلہ ٹیم نے انڈرگریجویٹ داخلہ آگاہی مہم 2027ء کے تحت آرمی پبلک سکول اینڈ کالج، ڈی ایچ اے فیز 5، اسلام آباد میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لئے آگاہی نشست کا انعقاد کیا جس میں انہیں جامعہ کے تعلیمی پروگراموں، داخلے کے معیار اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ نشست کا آغاز نسٹ کی دستاویزی فلم کی نمائش سے ہوا جس …
نسٹ داخلہ ٹیم کا انڈرگریجویٹ داخلہ آگاہی مہم 2027ء کے تحت آرمی پبلک سکول اینڈ کالج، ڈی ایچ اے فیز 5 میں زیرِ تعلیم طلبہ کیلئے آگاہی نشست کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی داخلہ ٹیم نے انڈرگریجویٹ داخلہ آگاہی مہم 2027ء کے تحت آرمی پبلک سکول اینڈ کالج، ڈی ایچ اے فیز 5، اسلام آباد میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لئے آگاہی نشست کا انعقاد کیا جس میں انہیں جامعہ کے تعلیمی پروگراموں، داخلے کے معیار اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ نشست کا آغاز نسٹ کی دستاویزی فلم کی نمائش سے ہوا جس کے بعد طلبہ کو انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں، داخلے کی اہلیت کے معیار، دستیاب مراعات اور جامعہ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں طلبہ نے داخلے کے طریقہ کار سے متعلق سوالات کئے اور نسٹ میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ آگاہی نشست کا مقصد طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے دستیاب مواقع سے روشناس کرانا اور انہیں داخلے کے عمل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔








