محکمہ زراعت پنجاب کا چنے کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری

محکمہ زراعت پنجاب کا چنے کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار چنے کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بروقت کاشت یقینی بنائیں،چنے کی کاشت کیلئے گجرات، ناروال، جہلم اور اولپنڈی میں موزوں وقت 10اکتوبر تا 10نومبر ہے

لاہور۔16اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کا چنے کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار چنے کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے بروقت کاشت یقینی بنائیں،چنے کی کاشت کیلئے گجرات، ناروال، جہلم اور اولپنڈی میں موزوں وقت 10اکتوبر تا 10نومبر ہے۔ تھل کے علاقوں (بھکر، خوشاب، میانوالی،لیہ اور جھنگ) کے بارانی علاقوں کیلئے ماہ اکتوبر جبکہ آبپاش علاقوں میں 20اکتوبر تا15نومبر موزوں وقت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور وسطی جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کیلئے موزوں وقت کاشت آخر اکتوبر تا15نومبر ہے۔ زیادہ زرخیز اور ستمبر کاشتہ کماد میں چنے کا موزوں وقت کاشت 20اکتوبر تا10نومبر ہے۔ کاشتکارچنے کی عام جسامت والی اقسام کیلئے شرح بیج 30کلوگرام فی ایکڑ اورموٹی جسامت والی اقسام کیلئے 35کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔