پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر میں 19 فیصد اضافے سے 435 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات ستمبر 2026ء میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافے کے بعد 435 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ نو ماہ کے دوران کسی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات ستمبر 2026ء میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد اضافے کے بعد 435 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ نو ماہ کے دوران کسی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں ماہانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.25 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران یہ حجم 4.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026ء میں آئی ٹی کی خالص برآمدات، یعنی برآمدات اور درآمدات کے فرق، کا حجم 364 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔