محکمہ زراعت ملتان نےچنے کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت کےمطابق کاشتکارچنےکی فی ایکڑزیادہ پیداوارکیلئےبروقت کاشت یقینی بنائیں۔چنےکی کاشت کیلئےگجرات
محکمہ زراعت ملتان نے چنے کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری کردیں

مزید خبریں
ملتان۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت ملتان نےچنے کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری کردیں۔ترجمان محکمہ زراعت کےمطابق کاشتکارچنےکی فی ایکڑزیادہ پیداوارکیلئےبروقت کاشت یقینی بنائیں۔چنےکی کاشت کیلئےگجرات، ناروال،جہلم اوراولپنڈی میں موزوں وقت10اکتوبر تا10نومبر ہے۔تھل کےعلاقوں(بھکر، خوشاب، میانوالی،لیہ اورجھنگ)کے بارانی علاقوں کیلئے ماہ اکتوبرجبکہ آبپاش علاقوں میں20اکتوبرتا15نومبرموزوں وقت ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ فیصل آباد،ساہیوال،ملتان، بہاولپور،بہاولنگراوروسطی جنوبی پنجاب کے دیگراضلاع کیلئےموزوں وقت کاشت آخراکتوبرتا15نومبر ہے۔زیادہ زرخیز اور ستمبرکاشتہ کماد میں چنے کا موزوں وقت کاشت 20اکتوبر تا10نومبر ہے۔کاشتکارچنے کی عام جسامت والی اقسام کیلئےشرح بیج 30کلوگرام فی ایکڑاورموٹی جسامت والی اقسام کیلئے 35کلوگرام فی ایکڑرکھیں۔








