وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے حکام سے ملاقات کی جس میں میں مالیاتی تعاون، زرمبادلہ کے ذخائر کے انتظام اوربنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں معاونت اور بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں تک پاکستان …
وزیر خزانہ کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے حکام سے ملاقات، مالیاتی تعاون، عالمی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی اور بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے حکام سے ملاقات کی جس میں میں مالیاتی تعاون، زرمبادلہ کے ذخائر کے انتظام اوربنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں معاونت اور بین الاقوامی سرمایہ منڈیوں تک پاکستان کی دوبارہ رسائی میں سہولت فراہم کرنے پر سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے ممکنہ منصوبوں کا ذکر کیا اور متعلقہ وزارتوں کے ذریعے ان پر مزید تجاویز پیش کیے جانے کا خیرمقدم کیا۔متعین مگر ڈالر میں ادائیگی والے بانڈز، مزید پانڈا بانڈز کے اجراء اور ٹوکنائزیشن کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے سونے کے ذخائر کو ضمانت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے فوری مالی وسائل کی دستیابی اور توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے خطرات سے بچائو کے لیے مالیاتی انتظامات کے امکانات کا جائزہ لیا جبکہ سادہ طریقہ کار اور مسابقتی لاگت کو اہم قرار دیا۔
وزیر خزانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اضافی ڈیپازٹ مصنوعات اور روپے میں متعین سکیورٹیز یا نقد رقوم کے عوض مالی معاونت کی سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی مجوزہ سہولتوں کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں ترجیحی بجلی کی ترسیل، ریلوے اور سڑکوں کے منصوبوں کے لیے کثیرالجہتی ضمانتوں اور برآمدی قرضوں کی مالی معاونت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔








