وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ میں ہوں۔

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہرے دکھ میں ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے بھی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔