وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہاہے کہ بجٹ میں برآمدی شعبے بالخصوص آئی ٹی سیکٹر کے لیے ہدفی مراعات اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی رفتار کو تقویت مل رہی ہے۔جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات ستمبر 2026ء میں 43 کروڑ 50 …
آئی ٹی سیکٹر کیلئے ہدفی مراعات اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی رفتار کو تقویت مل رہی ہے، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہاہے کہ بجٹ میں برآمدی شعبے بالخصوص آئی ٹی سیکٹر کے لیے ہدفی مراعات اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی رفتار کو تقویت مل رہی ہے۔جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات ستمبر 2026ء میں 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ملکی تاریخ میں کسی ایک ماہ کے دوران برآمدات کی دوسری بلند ترین سطح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر کے دوران آئی ٹی و ٹیکنالوجی کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 18 فیصد جبکہ اگست 2026ء کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ستمبر میں آئی ٹی برآمدات دسمبر 2025ء میں قائم کئے گئے 43 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ریکارڈ سے صرف 20 لاکھ ڈالر کم رہیں۔خرم شہزاد کے مطابق مالی سال 2026-27ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حجم ایک ارب 25 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 18 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27ء کے بجٹ میں برآمدی شعبے بالخصوص آئی ٹی سیکٹر کے لیے ہدفی مراعات اور ملک میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے برآمدات میں اضافے کی رفتار کو تقویت مل رہی ہے۔خرم شہزاد نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کے لیے قرض کے بغیر زرمبادلہ کمانے، اعلیٰ قدر کی حامل ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور عالمی منڈیوں میں ملکی معیشت کے انضمام میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔








