صدر آصف علی زرداری کا استنبول میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے شہر استنبول میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور گھروں و املاک کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے شہر استنبول میں تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور گھروں و املاک کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں صدر مملکت نے ترک صدر رجب طیب ایردوان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کے لیے ہمت و حوصلے کی دعا کی۔