آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگا تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر شمالی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاجبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہا۔جمعہ کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، تربت 40 ، اور چھور میں 39 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔