اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور آئندہ تین سے پانچ برس کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مرحلہ وار فہرست کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور کے مطابق وفاقی سیکرٹری محمد حمیرکریم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں عالمی …
پاکستان اور جائیکا کا آئندہ تین سے پانچ برس کے ترقیاتی منصوبوں کی فہرست کوحتمی شکل دینے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور آئندہ تین سے پانچ برس کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی مرحلہ وار فہرست کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق وفاقی سیکرٹری محمد حمیرکریم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر جائیکا کے سینئر نائب صدر ہارا شوہی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محمد حمیر کریم نے 1954ء سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں 11 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترقیاتی معاونت فراہم کرنے پر جائیکا کا شکریہ ادا کیا۔فریقین نے ایم ایل ون منصوبے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، آفات سے نمٹنے کی تیاری، ڈیجیٹلائزیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہنرمندی کے فروغ، زراعت، غذائی تحفظ اور پاکستانی برآمدات کی مسابقت بڑھانے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور جائیکا آئندہ تین سے پانچ برس کے لیے ترجیحی ترقیاتی منصوبوں کی مرحلہ وار فہرست کو حتمی شکل دیں گے تاکہ باہمی تعاون کو مزید موثر بنایا جا سکے اور پاکستان کی ترقیاتی ضروریات کے مطابق منصوبوں پر پیش رفت کی جا سکے۔








