پٹرول 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 17 سے 19 اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 17 سے 19 اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں سے منسلک ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلی، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔