حوثیوں کے حملوں کے بعد برطانیہ کی اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
حوثیوں کے حملوں کے بعد برطانیہ کی اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

مزید خبریں
لندن ۔17اکتوبر (اے پی پی):برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضروری سفر کے علاوہ سعودی عرب جانے سے گریز کریں۔بی بی سی کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ نے یہ ہدایت یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کے تناظر میں جاری کی۔اس سے قبل بھی کئی ممالک اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر چکے ہیں۔
سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے بھی سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے پیشِ نظر، سعودی عرب آنے یا وہاں سے روانہ ہونے کے لیے فضائی سفر کے بجائے نجی گاڑی، ٹرین یا بس کے استعمال پر غور کریں۔







