وزارتِ خارجہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا

وزارتِ خارجہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ خارجہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا ۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم کا اطلاق 12 اکتوبر 2026 سے ہو چکا ہے،نئے نظام کا مقصد دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو مزید مؤثر، آسان اور سہل بنانا ہے۔

ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم کے ذریعے شہریوں کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے ایک آسان اور مؤثر آن لائن طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے، جس سے اس عمل کو مزید سہل بنانے میں مدد ملے گی۔