پی ایم اےکاکول میں 154ویں لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پی ایم اےکاکول میں 154ویں لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایبٹ آباد۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 154ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، تقریب کے دوران کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں اہم اعزازات تقسیم کئیے۔

جنید جبار کو ان کی شاندار کارکردگی پر تلوارِ اعزاز (سورڈ آف آنر) سے نوازا گیا، جبکہ سید حسن عباس نے صدرِ پاکستان کا گولڈ میڈل حاصل کیا، علی احمد کو چیف آف آرمی اسٹاف کین دیا گیا۔یہ اعزازات تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کی محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہیں۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ فوجی تربیت کی تکمیل اور نئے افسران کی عملی زندگی میں شمولیت کے حوالہ سے ایک اہم موقع ہے۔ یہ تقریب نئے افسران کی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک نئے مرحلہ کے آغاز کی علامت بھی ہے۔

مزید خبریں