وفاقی وزیر ریلوے کا سٹیل اور کیرج شاپس مغلپورہ کا دورہ، الیکٹرک آرک فرنس مشین کا معائنہ،سپیکٹرو لیب کا بھی جائزہ لیا

وفاقی وزیر ریلوے کا سٹیل اور کیرج شاپس مغلپورہ کا دورہ، الیکٹرک آرک فرنس مشین کا معائنہ،سپیکٹرو لیب کا بھی جائزہ لیا

اسلام آباد/ لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سٹیل اور کیرج شاپس مغلپورہ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے سٹیل شاپ مغل پورہ میں الیکٹرک آرک فرنس مشین کا معائنہ کیا اور فرنس میں تیار ہونے والے پرزہ جات چیک کرنے والی سپیکٹرو لیب کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لیب کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر بریفنگ کے دوران محمد حنیف عباسی کو بتایا گیا کہ فرنس چلنے سے سٹیل شاپ کی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے فاؤنڈری شاپ، رولنگ مل، سپرنگ، بفر، وہیل اور لوہار خانہ کے علاوہ سٹیل اور کیرج شاپس کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ ٹرینوں میں لگنے والے پارٹس ہنگامی بنیادوں پر معیار کے مطابق تیار کیے جائیں ۔ وزیر ریلوے نے سپرنگ شاپ میں سپرنگ تیار کی جانے والی مصنوعات کے معیار کا جائزہ لیا اور کہا کہ کوالٹی کے معیار پر سمجھوتہ ہرگز نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزدوروں سے ملاقات میں ہیٹ الاونس بڑھانے کے احکامات بھی جاری کئے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہدایت کی کہ سکریپ سروے مکمل کر کے 31 دسمبر تک فروخت جبکہ کیرج شاپ میں مختلف شاپس کے سول ورکس کو 30 نومبر تک مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں