پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 154 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 154 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

راولپنڈی ۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 154 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔بنگلہ دیش، عراق، مالدیپ، فلسطین، قطر، سری لنکا، تاجکستان اور یمن سمیت کئی دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ، جنرل سید عامر رضا (نشان امتیاز – ملٹری، ستارہ بسالت) نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

154 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد جنید جبار کو اعزازی تلوار سے نوازا گیا، 154 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر آفیسر سید حسن عباس کو صدارتی گولڈ میڈل دیا گیا اور 154 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیش کے ’’فرینڈلی کنٹری کمپنی سینئر انڈر آفیسر‘‘ ریاض محمود خان کو چیف آف ڈیفنس فورسز اوورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

154 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی سپورٹس سارجنٹ محمد عبداللہ کو نشانہ بازی کا تمغہ دیا گیا۔ 39 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر علی احمد مصطفیٰ کوچیف آف آرمی اسٹاف کین (چھڑی) سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ، 73 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر محمد حمزہ فیاض اور 28 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس جونیئر انڈر آفیسر مریم طارق کو کمانڈنٹس کین (کمانڈنٹ کی چھڑی) سے نوازا گیا۔

مزید خبریں