ریاض۔18اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ہونے والے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کی تیاریاں طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ مقامی منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ایشیا کے اس بڑے فٹ بال ایونٹ کا انعقاد 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک ہوگا۔مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ایشین فٹ بال کنفیڈریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے انتظامی اور عملی امور پر کام …
اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے انتظامات مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں، سعودی آرگنائزنگ کمیٹی

مزید خبریں
ریاض۔18اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب میں ہونے والے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کی تیاریاں طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ مقامی منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ایشیا کے اس بڑے فٹ بال ایونٹ کا انعقاد 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک ہوگا۔مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق ایشین فٹ بال کنفیڈریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کے انتظامی اور عملی امور پر کام جاری ہے، جس میں کھیلوں کے مقامات، سہولیات اور معاون خدمات کی تیاری شامل ہے۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں اس انداز میں مکمل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے کہ شریک ٹیموں، شائقین اور ذرائع ابلاغ کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ٹورنامنٹ کا مقصد فٹ بال کے ذریعے ایشیائی ممالک کو یکجا کرنے کے ساتھ سعودی عرب کی میزبانی کے معیار اور صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا ہے۔
مقامی منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تیاریوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے ضروری وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ٹورنامنٹ سے متعلق بدلتی صورت حال پر بھی نظر رکھی جائے گی تاکہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے مناسب انتظامات برقرار رہیں۔








