وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا ڈپارٹمنٹ کےڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کی جس میں معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں محصولات، مہنگائی، معاشی نمو اور جاری کھاتے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی تنازعے کے باوجود پاکستان …
سینیٹر محمد اورنگزیب کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے ملاقات، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تبادلۂ خیال

مزید خبریں
بنکاک۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا ڈپارٹمنٹ کےڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات کی جس میں معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں محصولات، مہنگائی، معاشی نمو اور جاری کھاتے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی تنازعے کے باوجود پاکستان کی معاشی لچک کو اجاگر کیا گیا۔
توانائی کی خریداری، موسمِ سرما کے لیے پیشگی تیاریوں اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کھاد کی وافر دستیابی سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔مذاکرات میں زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے، فارورڈ فارن ایکسچینج سے متعلق واجبات میں کمی، قرضوں کی ادائیگی کی مدت بڑھانے اور بیرونی ادائیگیوں کے تقاضے کم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے بنیادی مالیاتی سرپلس برقرار رکھنے، سرکاری قرضوں میں کمی اور سماجی اخراجات کے تحفظ کے ساتھ معاشی نمو کو تقویت دینے والی ٹیکس اصلاحات آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں جانب سے نجکاری، نجی شعبے کی زیادہ شمولیت اور برآمدات پر مبنی ترقی کے ذریعے معاشی لچک اور ساکھ مضبوط بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے، سیاسی عزم اور مؤثر ابلاغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے معاشی استحکام اور قومی سلامتی کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا۔








