زونگ نے تخلیقی مہارت کے شعبے میں ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 کوالا لمپور میں گولڈ انعام جیت لیا

پاکستان کے صفِ اول کے ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے ڈریگن آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) پر مبنی 5G لانچ مہم پر ’کریئیٹیو ایکسیلنس‘ کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز رواں سال کے شروع میں ڈریگن آف پاکستان ایوارڈز میں زونگ کی کامیابی کا تسلسل ہے۔

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے صفِ اول کے ٹیکنالوجی سروسز ادارے زونگ نے ڈریگن آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) پر مبنی 5G لانچ مہم پر ’کریئیٹیو ایکسیلنس‘ کا گولڈ ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ عالمی اعزاز رواں سال کے شروع میں ڈریگن آف پاکستان ایوارڈز میں زونگ کی کامیابی کا تسلسل ہے۔

زونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایوارڈ حاصل کرنے والی مہم ’’ایسا ہے فیوچر‘‘ میں مصنوعی و جدید انٹیلی جنس کو پاکستانی تخلیق کاری کے ساتھ یکجا کیا گیا، جس نے ایک منفرد اور صارف دوست برانڈ بیانیے کے ذریعے ملک کے ڈیجیٹل مستقبل کی عکاسی کی، اور مارکیٹنگ اور کمیونیکیشنز کے شعبے میں برانڈ کی تخلیقی کارکردگی کو خطے میں ممتاز مقام دلایا ہے۔

 

مزید خبریں