وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو معدنی وسائل پر قبضے سے جوڑنا افسوسناک ہے، دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی الزامات کی نذر کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو معدنی وسائل پر قبضے سے جوڑنا افسوسناک ہے، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو معدنی وسائل پر قبضے سے جوڑنا افسوسناک ہے، دہشت گردی جیسے سنگین قومی مسئلے کو سیاسی الزامات کی نذر کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجیح عوام کا تحفظ اور خیبر پختونخوا میں امن کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک سینئر سیاستدان ہیں اور خود بھی دہشت گردی کے نقصانات سے واقف ہیں، مولانا فضل الرحمٰن سے توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف قومی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تیرہ سال حکومت کرنے والی تحریک انصاف کو اپنی کارکردگی اور امن و امان کی بگڑتی صورتِ حال کا جواب دینا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے افسران اور جوان وطن کے امن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایسے وقت میں سیاسی الزام تراشی کے بجائے قومی اتحاد اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، تحفظ اور ترقی چاہیے، سیاسی تنازعات نہیں۔







