یوفون کی ڈریگنز آف ایشیا 2026 میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی

پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) کے برانڈ یوفون 5G نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں دو اعزازات اپنے نام کر لیے۔ یوفون کی ’سپر 5‘ مہم نے’بیسٹ اِن میڈیا‘ کیٹیگری میں گولڈ ڈریگن، جبکہ ’بابر اعظم لوسٹ فون‘ مہم نے ’مارکیٹنگ ڈسپلن‘ کیٹیگری میں بلیک ڈریگن ایوارڈ حاصل کیا۔ یوفون پاکستان کا واحد ٹیلی کام برانڈ ہے جس نے ان معتبر ایوارڈز میں گولڈ ڈریگن …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) کے برانڈ یوفون 5G نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں دو اعزازات اپنے نام کر لیے۔ یوفون کی ’سپر 5‘ مہم نے’بیسٹ اِن میڈیا‘ کیٹیگری میں گولڈ ڈریگن، جبکہ ’بابر اعظم لوسٹ فون‘ مہم نے ’مارکیٹنگ ڈسپلن‘ کیٹیگری میں بلیک ڈریگن ایوارڈ حاصل کیا۔ یوفون پاکستان کا واحد ٹیلی کام برانڈ ہے جس نے ان معتبر ایوارڈز میں گولڈ ڈریگن کا اعزاز حاصل کیا۔ڈریگنز آف ایشیا خطے میں مارکیٹنگ کمیونیکیشنز کے شعبے میں نتائج پر مبنی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ایسی کیمپینز کو سراہنا ہے جوگہری حکمتِ عملی ، تخلیقی سوچ اور مؤثر عمل درآمد پر مبنی ہوں۔

یوفون کی دوہری کامیابی صارفین کی ترجیحات اور رویوں کے پیش نظر مؤثر اور دل چسپ تجربات تخلیق کرکے لوگوں کے ذہنوں میں جگہ بنانے کی کمپنی کی شاندار صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے ۔یوفون کے ’سپر 5‘ پیکیج کی گولڈ ڈریگن ایوارڈ یافتہ مہم میں معروف کامیڈین اور ٹی وی میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ پاکستان کرکٹ کے سابق اسٹار کھلاڑی یونس خان، شعیب ملک، عبدالرزاق اور سعید اجمل جلوہ گر ہوئے۔ یہ چاروں کھلاڑی پاکستان کی 2009 کی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ ’سپر 5‘ پیکیج صارفین کو اپنے چار دوستوں یا اہلِ خانہ کے ساتھ ڈیٹا، کالز اور ایس ایم ایس شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فروری 2026 میں شروع ہونے والی اس مہم نے کرکٹ کے ان نامور کھلاڑیوں کی جانب سےسوشل میڈیا پر جاری کیے گئے مختصر تشہیری ویڈیوز کے ذریعے لوگوں میں تجسس اُبھارا۔ ویڈیوز میں کھلاڑیوں نے ایک پراسرار ’سلیکشن‘ کا ذکر کیا، جس سے شائقین میں ان کی ممکنہ طور پر دوبارہ کھیل میں واپسی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ بعد ازاں اشتہاری مہم کے ذریعے حقیقت سامنے لائی گئی، جس میں دکھایا گیا کہ یہ کھلاڑی تابش ہاشمی کے اپنے ’سپر 5‘ گروپ میں جگہ بنانے کے لیے ایک دوسرے کے مدِمقابل ہیں۔ یہ مہم پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر کی گئی، متعدد ڈیجیٹل میڈیا اداروں نے اس کی کوریج کی، جبکہ آن لائن اسے لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔بلیک ڈریگن ایوارڈ جیتنے والی ’بابر اعظم لوسٹ فون‘ مہم یوفون کی ’ویکلی گرینڈ آفر‘ کی تشہیر کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

فروری 2025 میں شروع ہونے والی اس مہم کا آغاز کرکٹر بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سے ہوا، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا فون اور اس میں محفوظ رابطہ نمبرز گم ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں انکشاف ہوا کہ یہ یوفون کی تشہیری مہم کا حصہ تھا، جس میں بابر اعظم اپنے مداحوں کے ساتھ مل کر فون تلاش کرتے دکھائی دیے، جس کے بعد انہوں نے آفر متعارف کرائی۔ اس مہم نے فوری طور پر شائقین کی توجہ حاصل کی، بین الاقوامی سطح پر بھی دلچسپی پیدا کی اور اسے ایک کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

دونوں مہمات نے سوشل میڈیا پر فوری طور پراور ازخود غیرمعمولی عوامی دلچسپی کو جنم دیا، جہاں لوگوں نے قیاس آرائیاں کیں، اپنے ردِعمل کا اظہار کیا اور مواد شیئر کیا، جس سے آغاز ہی سے دونوں مہمات کو بھرپور پذیرائی ملی۔اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا نے کہاکہ ’ہم چاہتے تھے کہ ہماری مہمات ایسی ہوں جن کے بارے میں لوگ صرف دیکھنے کے بجائے بات بھی کریں، ہمارا طریقۂ کار صارفین کے رویوں کو سمجھنے، روایتی سوچ کو چیلنج کرنے اور منفرد اور نمایاں آئیڈیاز کو آگے بڑھانے پر مبنی ہے ۔

ڈریگنز آف ایشیا میں ہمارے کام کو تسلیم کیا جانا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، اور یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مقامی سطح پر تخلیق کیے گئے خیالات بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ اس کامیابی سے پاکستان کی سرحدوں سے باہر بھی اپنے کام کو متعارف کرانے کا ہمارا عزم مستحکم ہوا ہے۔ میں برانڈز اور میڈیا ٹیموں کے ساتھ اپنے ایجنسی پارٹنرز کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں، جن کی مؤثر حکمتِ عملی، تخلیقی صلاحیتوں اور بہترین عمل درآمد نے ان خیالات کو حقیقت کا روپ دیا۔

یہ دوہری کامیابی مارکیٹنگ کے شعبے میں بہترین کارکردگی کے یوفون کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔ یہ اس امر کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ صارفین کی ضروریات اور ترجیحات کی درست سمجھ، مزاح اور ثقافتی مناسبت کو مؤثر انداز میں یکجا کرکے کسی مصنوعات کی آفر کو ایسی دل چسپ کہانی میں بدلا جا سکتا ہے جسے لوگ نہ صرف دیکھنا بلکہ دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا بھی پسند کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں