آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کے بیشتر علاقوں پر خشک ہوائیں موجود ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ انتہائی شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہا۔ ہفتہ کو ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 40، مٹھی39 اور کراچی میں 38ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔








