وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال سے ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او سید انیس احمد کی ملاقات

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کنٹری ہیڈ سید انیس احمد نے ملاقات کی،ملاقات میں فارماسیوٹیکل شعبے سے متعلق امور اورپاکستان میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے وزارت کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کنٹری ہیڈ سید انیس احمد نے ملاقات کی،ملاقات میں فارماسیوٹیکل شعبے سے متعلق امور اورپاکستان میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے وزارت کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے وزارتِ قومی صحت، ضوابط و رابطہ کاری کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی جانب سے اطمینان کا اظہار صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور ملک بھر میں صحت کی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات میں اس کی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔

 

مزید خبریں