وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ سنگوٹہ سوات میں پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ میں پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور ذمہ داران کا اجلاس،خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا خیرمقدم

مزید خبریں
سوات۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ سنگوٹہ سوات میں پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔
اجلاس میں پارٹی عہدیداران کی خواہش پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ کل اتوار کودوپہر 2 بجے منگورہ، سوات میں قیامِ امن، ایمرجنسی اور گورنر راج کی حمایت اور نااہل حکمرانوں سے نجات کی خوشی میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام منعقد کیا جائے گا۔ جلسے سے مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام خصوصی خطاب کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کے تحفظ اور صوبے کے مستقبل کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے، جو ان شاء اللہ خیبر پختونخوا کے عوام کے بہتر مستقبل کی جانب ایک اچھا موقع ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سابق فاٹا اور پاٹا میں وفاقی و صوبائی ٹیکسوں کی واپسی، پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی بلا روک ٹوک ترسیل کی بحالی اور چکدرہ تا سوات موٹروے پر جلد کام شروع کرانے کےلیے انتھک کوششیں کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ انجینئر امیر مقام نے سوات کے عوام سے اپیل کی کہ وہ صوبے اور اس کے عوام کے بہتر مستقبل کے لیے جلسۂ عام میں بھرپور شرکت کرکے امن، ترقی اور پاکستانیت کا ساتھ دیں۔








