ٹی ٹی پی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مؤقف سے مماثل بیان کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

ٹی ٹی پی کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مؤقف سے مماثل بیان کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مؤقف سے مماثل بیان کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایک دہشت گرد تنظیم اور ایک سیاسی جماعت کے بیانیے میں یکسانیت کیوں دکھائی دے رہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ دراصل یہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، پہلے تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی سہولت کار بنی رہی اور اب ٹی ٹی پی تحریک انصاف کی سہولت کاری کر رہی ہے۔

مزید خبریں