سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,600 روپے کی کمی

ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1,372 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1,600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1,372 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1,258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 45 ہزار 47 روپے پر آ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 4,165 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کم ہو کر 6,175 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 69 روپے کی کمی سے5,294 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 0.81 ڈالر کم ہو کر 56.97 ڈالر فی اونس رہی۔

 

مزید خبریں