صدر مملکت کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں تین مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
صدر مملکت نے نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر بھی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیااور خضدار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے اور 490 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔








