وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کو سراہا اور ان آپریشنز میں 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔