نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بغداد میں جاری او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ ایک دوسرے سے قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔








